کیا آپ کے ڈیمنشیا کے بارے میں کوئی سوالات ہیں؟
کیا آپ کو کوئی شبہ ہے کہ خود آپ کو، آپ کے خاندان کے کسی فرد کو، آپ کے کسی دوست، ساتھی یا پڑوسی کو ڈیمنشیا کا عارضہ لاحق ہوا ہے؟ -
کیا آپ علامات یا تحقیق کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟ -
کیا آپ رازدارانہ گفتگو کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں یا آپ کو کچھ ایسے سوالات کے جوابات درکار ہیں جو ڈیمنشیا کے سلسلے میں پیدا ہو سکتے ہیں؟ -
کیا آپ کو اپنے ڈیمنشیا سے متاثرہ رشتہ دار کی دیکھ بھال کے بارے میں مشورہ اور رہنمائی کی ضرورت ہے؟ -
اگر ایسا ہے تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے Hvidovre میونسپلٹی کے ڈیمنشیا کوآرڈینیٹرز سے رابطہ کریں۔ ڈیمنشیا کوآرڈینیٹرز ہفتے کے کام والے دنوں میں ملتے ہیں۔
ڈیمنشیا کوآرڈینیٹرز کے رابطے کی تفصیلات یہ ہیں:
Laura، فون: 61916881 (0) 45+
Christina، فون: 41320640 (0) 45+
Anne، فون: 25438124 (0) 45+
یہ سروس مفت ہے۔ آپ اپنی شناخت خفیہ رکھ کر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ انٹرویو کے لیے ایک مترجم کو بھی لا سکتے ہیں۔
یہ سروس کس کے لیے ہے؟
ڈیمنشیا کے بارے میں عام مشورے Hvidovre میں ایسے تمام افراد کے لیے ہیں جن کے ڈیمنشیا، تحقیق، علامات یا اس جیسے دوسرے موضوعات کے حوالے سے کوئی سوالات ہیں۔
ڈیمنشیا سے متعلق حقائق نامے
Faktaark om demens urdu(اردو) زبان میں ڈیمنشیا کے بارے میں حقائق نامے یہاں پائیے
حقائق نامے مریضوں اور رشتہ داروں کے لیے لکھے جاتے ہیں اور یہ عمومی ڈیمنشیا، الزائمر کی بیماری، عروقی ڈیمنشیا کے علاوہ ڈپریشن اور ڈیمنشیا کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔